یمن میں ایرانی ایلچی اورجامعہ المصطفیٰ پر امریکی پابندیاں

311

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایران کے خصوصی ایلچی برائے یمن حسن ایرلو اور شامی جنگجو ؤں کی بھرتی میں ملوث جامعہ پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی جامعہ المصطفیٰ نے غیرملکی جنگجوؤں کو بھرتی کرنے کے لیے دنیا بھر میں 50مراکز قائم کررکھے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حسن ایرلو ایرانی القدس فورس کے رکن ہیں۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ القدس فورس نے ایرلو کو یمن میں بھیج کر اس بات کا اشارہ دیا کہ تہران حوثیوں کی حمایت میں اضافہ کرنا چاہتاہے۔