نمل یونیورسٹی طالبہ کو تھیسز کیلئے مزید وقت دینے کا صدر کا فیصلہ درست قرار

446

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نمل یونیورسٹی طالبہ کو تھیسز کیلئے مزید وقت دینے کا صدر کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نمل یونیورسٹی کی صدرکے فیصلے کےخلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے صدرکا فیصلہ برقرار کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم کے بعد طالبہ کو تھیسز جمع کروانے کے لیے مزید وقت مل گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس فیاض احمد جندران نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

نمل یونیورسٹی  کی جانب سے ڈگری معطلی کے بعد طالبہ تحریم نے صدرکو درخواست دی تھی۔ صدرنے نمل یونیورسٹی کی طالبہ کو تھیسزجمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کا حکم دیا تھا۔