کورونا:عوام احتیاط کریں ورنہ مزید پابندیاں لگائیں گے،اسد عمر

245

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اکتوبر میں ایک  دن میں اموات کی تعداد 8 تھی اور شرح 2 فیصد جبکہ رواں ہفتے ایک دن میں 60 اموات ہوئی ہیں جن کی شرح 8 فیصد بنتی ہے.حکومت نے ان دوماہ میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے،عوامی اجتماعات و تقریبات کو محدود کرنے جیسے مشکل فیصلے کئے ہیں.

انہوں نے اس بات کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ  حکومت لاک ڈاؤن کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے پرائیوٹ اسکولوں کو پیکج بھی دے گی.سیاسی جماعتوں کی ریلیاں اور جلسوں میں ہونے والی بداحتیاطی کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہیں. جمہوری نظام کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی لیڈر ایسے فیصلہ کریں جس سے زندگی اور روزگار خطرے میں پڑے، احتیاطی تدابیر نہ کیں تو شاید ہفتے بعد خدشہ ہے کہ مزید بندشیں لگانی پڑے.