انڈر 16 قومی ہاکی پنجاب اے نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

289

پشاور(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ میںپنجاب اے نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پہلے سیمی فائنل میں پنجاب اے نے بلوچستان اے کو1-7 سے شکست دیدی۔دوسرا سیمی فائنل آج کے پی کے اے اور پنجاب سی کے مابین کھیلا جائے گا۔منگل کو انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ کا پہلا سیمی فائنل پنجاب اے اور بلوچستان اے کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب اے نے 1-7 سے جیت لیا۔پنجاب اے کی جانب سے عماد اور ابوزر نے 2،2 ، رانا ولید،رمضان اوراحمد نے ایک، ایک گول اسکور کیاجبکہ بلوچستان اے کی جانب سے واحد گول وکیل نے اسکور کیا۔دوسرا سیمی فائنل آج کے پی کے اے اور پنجاب سی کے مابین کھیلا جائے گا۔ پہلے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی کے پی کے اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی اسفندیار خٹک تھے،انکے ہمراہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر، ممبر اولمپیئن خالد حمید،اولمپیئن ناصر علی،چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن و سابق آئی جی پی محمد سعید خان ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید ظاہر شاہ،کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن سیکریٹری ہدایت اللہ،ضیاء بنوری بھی موجود تھے۔