تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں اسد حکومت کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی،جس میں جولان پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف تعاون کا عزم کیا گیا۔ صدر روحانی نے کہا تہران کی جانب سے شام کی حمایت جاری رہے گی۔ روحانی نے اسد حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمتی تحریک جاری رکھے۔ ادھر فیصل مقداد نے اپنے بیان میں حمایت پر صدر روحانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا خواہاں ہے۔ ملاقات کے دوران ایرانی وفد کے دورئہ شام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔