زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت ملتوی

95

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ میں زیر سماعت8.3 ارب روپے کی مبینہ ٹرانزکشن کیس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ روز فاضل ڈیژن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث تمام زیر سماعت کیسز بھی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث بغیر کارروائی ری لسٹ کردیے گئے۔آصف زرداری کی ریفرنسز خارج کرنے کے لیے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت بھی ملتوی کردی گئی جبکہ آصف زرداری کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر آئندہ سماعت 19 جنوری کو ہو گی۔