اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں متفق ہیں کہ اس حکومت کو مزید چلایا نہیں جا سکتا‘ حکومت کی یہ ون ویلنگ قابل قبول نہیں‘ 13 دسمبر سے جنوری تک کے احتجاجی پروگرام کا شیڈول بنائیں گے‘ لانگ مارچ کی تاریخ بھی طے کی جائے گی‘ تمام پارٹیوں کے اراکین 31 دسمبر تک اپنے لیڈران کو استعفے جمع کرائیں گے‘ یہ 25 حلقے نہیں یہ 3 سو سے زیادہ حلقے ہیں‘ یہاں ضمنی الیکشن نہیں بلکہ جنرل الیکشن ہی ہو سکتا ہے‘ اگر ضمنی الیکشن ہوا تو ہم پولنگ اسٹیشن کا ایسا بائیکاٹ کریںگے جو تاریخ میں بھی نہیں ہوا ہوگا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کا بوجھ عام آدمی پر پڑا ہے۔