لاہور (نمائندہ جسارت) ریلیوں اور کارنر میٹنگز میں کورونا ایس او پیز اور سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی، ٹریفک بلاک کرنے اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزامات پر مریم نواز سمیت دیگر مرکزی رہنمائوں اور کارکنوں سمیت700 سے زاید نامعلوم افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج کر لیے گئے۔ مقدمات تھانہ شیرا کوٹ، مصری شاہ، شاہدرہ، سول لائنز اور بادامی باغ کے تھانوں میں درج کیے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائدین مریم نواز، طلال چودھری، مریم اورنگزیب، سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ، جاوید لطیف، رانا مشہود، مہر اشتیاق، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن سمیت700 سے زاید نامعلوم افراد شامل ہیں ۔لیگی قائدین سمیت اب تک 4 ہزار سے زاید نامعلوم کارکنان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں لیکن تاحال کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔