عمران خان‘ سراج الحق ‘ حسین محنتی‘حافظ نعیم ودیگر کی سراج تیلی کی وفات پر تعزیت

210

کراچی/اسلام آباد/لاہور(اسٹاف رپورٹر، نمائندگا ن جسارت، خبر ایجنسیاں)وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ،اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، اسد اللہ بھٹو، صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، سیکرٹری صوبہ کاشف سعید شیخ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری، سابق صدر پاکستان آصف زرداری، سابق سفیراقوام متحدہ و وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ،وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی،وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ ،صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو،اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی،اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید،تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان،رہنما ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کامران ٹیسوری،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی ،کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی،مسلم لیگ ( ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل ودیگر نے سراج قاسم تیلی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔تمام شخصیات نے بزنس کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک وقوم کے لیے ان کی انجام دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔