کراچی انٹر ڈویژن رینکنگ باکسنگ چیمپئن بن گیا

346

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ انٹر ڈویژن رینکنگ باکسنگ چیمپئین شپ کا ٹائٹل کراچی نے 7 گولڈ اور 2 سلورمیڈلز جیت کراپنے نام کرلیا ۔ شہید بینظیر آباد نے 2 گولڈ اور 3 سلورمیڈلزجیت کر دوسری جبکہ میرپورخاص نے ایک گولڈ اور 2 سلورمیڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم لیاری میں کھیلی گئی 2روزہ چیمپئین شپ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اورسندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقدہ کی گئی فائنل مقابلوں میں میں 49 کے جی ویٹ میں زیب رشید نے طلحہ کو3-0 سے، 52 کے جی کیٹیگری میں ماجد علی نے خالد خان کو 2-1 سے، 56 کے جی میں عاصم خان نے واصف کو 3-0 سے شکست دی،60 کے جی میں اویس نے شریف خان کو 3-0 سے، 64 کے جی میں نجاد علی نے حیدر علی کو 3-0 سے، 69 کے جی میں عمرخان نے شاہین شاہ کو 3-0سے، 75 کے جی میں شاہ زیب نے حمید کو 2-1 سے، 81 کے جی میں الیاس نے قنبرعلی کو 3-0سے، 91 کے جی میں قیصرقلندر نے نور علی کو 3-0 سے اور 91+ کے جی میں یاسر جمیل نے عمران علی کو3-0 سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا چیمپئین شپ کے فائنل کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرساوتھ ارشادعلی سوڈھرنے کھلاڑیوں اور آفیشلز میںانعامات تقسیم کئے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈھر کاکہنا تھا کہ کراچی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے ولا شہر ہے انٹر ڈویژنل سطح پر باکسنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی سے جہاں شہر کراچی کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی وہیں ایونٹ کے انعقاد سے صوبے میں باکسنگ کے کھیل کے فروغ حاصل ہوگا اس نوعیت کے ایونٹس سے جہاں نئے ٹیلنٹ کی دریافت ہوگی اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپورمواقع میسرآئیںہیں وہیں صوبائی سطح پر کھلاڑیوں کے مابین صحت مندانہ مقابلوں کا ماحول ، باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء میں بھی اضافہ ہواہے ارشاد علی سوڈھر کامزید کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن میں کھلاڑیوں سے یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ وہ کھیل کے میدان اور اس سے باہر مثالی ڈسپلن کا مظاہرہ کریں اور بھرپور محنت کرتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا اظہار کریں مجھے یقین ہے کہ اس چیمپئین شپ میں شریک کئی کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کی قومی باکسنگ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں آخر میں مہمان خصوصی ارشاد علی سوڈھر نے کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیز، میڈلزاور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔