کراچی (آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے میں میرٹ پر خالی آسامیوں پر بھرتیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ نے پارٹی چیئرمین کو کوویڈ 19 کی صورتحال اور حکومت سندھ کی عوام کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بے روزگار نوجوانوں کو ریلیف اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے میرٹ پر خالی ملازمتوں پر بھرتی شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے بھی روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔