پیسکو افغان مہاجرین کو بجلی کے میٹر فراہم کرے،عدالت عظمیٰ

212

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے پیسکو کو افغان مہاجرین کو بجلی کے میٹر فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ افغان مہاجرین کو 1971ء کے ریٹ پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی،2012ء میں نوٹیفکیشن کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، پشاور ہائی کورٹ نے پیسکو کوسنگل میٹر دینے یا 2012 ء کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا۔جسٹس قاضی امین نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر غیر ملکی قوانین کے تابع ہے، قانون کے مطابق غیرملکی تمام سہولیات کے حقدار
ہیں،افغان پناہ گزینوں کو بجلی دیں انکے بچے یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر افغان مہاجرین کو پیسکو کو بجلی کے میٹرز کے لیے درخواستیں دینے جبکہ درخواستیں موصول ہونے پر پیسکو کو فوری طور پر بجلی کے میٹر لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔