سپریم کورٹ ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک قدم اور آگے

230

اسلام آباد: عدالت عظمٰی مقدمات کی تیزسماعت کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک قدم اور آگے.

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد سینیر وکیل خالد انور نے اپنے گھر سے وڈیو لنک کے ذریعے دلائل کا آغاز کیا، علالت کے باعث وکیل خالد انور عدالت میں پیش ہونے سے قاصر تھے.

سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی رجسٹری نے وکیل خالد انور کو وڈیو لنک کی سہولت فراہم کی.

جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ کورونا کے باعث وڈیو لنک کی سہولت خالد انور کو فراہم کی گئی ہے تاہم مقدمات کی تیزسماعت اورعوام کی سہولت کیلئے تجربہ کامیاب ہونے پر آگے بڑھائیں گے.

قبل ازیں سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسی کیس میں ان کی اہلیہ کے لیے گھر پر وڈیو لنک انتظامات کرائے تھے.