مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے چیئرمین نیب کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین نیب پر ہتک عزت کا دعوی کروں گا، نیب کے ذریعے سیاست دانوں کی بےعزتی کی جارہی ہے، نیب سرکاری افسران کو ڈرا کر بیان لیتا ہے میرےخلاف نیب کےسرکاری گواہوں نےمجھےبتایاکہ شرمندہ ہیں گواہوں نےبتایانیب سیل لے جا کر کہا گیایاتو90دن جیل کاٹویاگواہ بنو۔
انہوں نے کہا کہ افسران کہتے ہیں نیب کے ہراساں کرنے پر دباؤ میں آکر بیان دیا 90دن کاریمانڈایساہتھکنڈاہےجس سےسرکاری افسران کوہراساں کیاجاتاہے عمران خان نے اپنے فائدے کے لیے نیب کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے ایف آئی اے قومی ادارہ ہےاسےانتقامی کارروائیوں میں جھونک دیا گیا ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین نیب،اعلیٰ افسران کےاثاثوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے،نیب حکام کی تحقیقات ایسی ہونی چاہیےجیسی وہ دوسروں کی کرتےہیں پاکستان کی انتظامی مشین جام ہو چکی ہے ناروال اسپورٹس سٹی منصوبےمیں کوئی مالی بےضابطگی نہیں اسپورٹس سٹی منصوبے سےملک میں کھیلوں کو فروغ دیناچاہاجوجرم بن گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاری کےبعدمیرےبازوپرگولی لگنےکی سرجری ہوئی تھی نیب کی حراست میں تھراپی نہ ہونےپرمیرابازوہمیشہ کیلئےٹیڑھارہ گیا کہ چیئرمین نیب پر ہتک عزت کا دعوی کروں گا۔