اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان اسکواش فیڈریشن،پاک فضائیہ کے تعاون سے آج سے 11 دسمبرتک اسلام آباد میں مرد اور خواتین کھلاڑیوںکیلیے پاکستان انٹرنیشنل اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کروارہی ہے۔مردوں کے مقابلوں کیلیے بارہ ہزار ڈالر جبکہ خواتین کے مقابلوں کیلیے چھ ہزار ڈالرکی انعامی رقوم رکھی گئی ہیں۔ اسکواش کے کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔کھیل لوگوں کو قریب لانے کا ایک بہت اہم ذریعہ ہوتے ہیں اور ان کھیلوں کے انعقاد سے صحت مندانہ طرز زندگی کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیتوں، ٹیم ورک اور باہمی روابط کو مضبوط کرنے کا بھی بھرپور موقع ملتا ہے۔