سندھ کلچرل ڈے: امریکی قونصلیٹ اور کینیڈین وزیراعظم کا پیغام

942

کراچی: سندھی یوم ثقافت پر امریکی سفارتخانے کے افراد کا سندھی زبان میں سندھیوں کو یوم ثقافت کی مبارکباد دی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں سندھی ثقافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے  اور اس حوالے سے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے سفارتکاروں نے سندھی زبان میں سندھی ثقافتی دن کی مبارکباد پیش کی  ہے اور اس موقع پر سفارتخانے کی جانب سے خصوصی ویڈیو جاری بھی کی گئی ۔

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سندھ کےثقافتی دن پر مبارکباد دی ہے جبکہ  کینیڈین وزیراعظم کی طرف سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا گیا ہےکہ آج کے دن سندھی کمیونٹی کےکینیڈامیں کردار کوسراہانےکاموقع ملتاہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی کینیڈین وزیر اعظم نے اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کی تھی اور کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کوعیدالاضحی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ صرف یہی نہیں بلکہ انھوں نے کورونا وبا کی صورتحال کے پیش نظراحتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید بھی کی تھی۔