لاڑکانہ، تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کا سامان ضبط

171

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو نے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے افسران و اہلکاروں کے ہمراہ تجاوزات کے خاتمے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شہر کے جی پی او روڈ، پاکستانی چوک، جناح باغ سمیت اہم مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کیا جہاں روڈ کے دونوں اطراف ٹھیلے اور فٹ پاتھ پر کپڑے، کریانہ کا سامان و دیگر اشیاء رکھ کر تجاوزات کرنے والے دکانداروں کے تمام سامان ضبط کرکے 20 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے درگاہ قائم شاہ بخاری روڈ پر واقع بیکری میں کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔