لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں نے مزید 7 بچوں اور خاتون سمیت 12 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا، جن میں ایک سالہ احسان، 3 سالہ محمد حسن، 5 سالہ عبیلا، نوشاد، 10 سالہ مہوش، سید اسلم، 13 سالہ عبدالرئوف، 15 سالہ شوکت علی، عدنان، مبین، 22 سالہ غلام سرور، 26 سالہ خلیل، 34 سالہ مشتاق، 38 سالہ خاتون مختیاران اور 42 سالہ محرم شامل ہیں جنہیں ورثاء کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا جہاں تمام متاثرین کو سگ گزیدگی کی ویکسین دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ سینٹر انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کا تعلق لاڑکانہ شہر اور گردونواح سے ہے۔