کوئٹہ (نمائندہ جسارت) لک پاس چیک پوسٹ پر کسٹم اور ایف سی کی اسمگلرز کیخلاف مشترکہ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا گیا۔ کوئٹہ کے قریب لکپاس چیک پوسٹ پر کسٹمز اور ایف سی نے مشترکہ طور پر کارروائی کے دوران 6 ٹینکرز میں بھرا دو لاکھ لیٹرز غیر ملکی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا، جس میں چھالیہ اور تین نان کسٹمز پیڈ قیمتی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ترجمان کسٹم کے مطابق قبضے میں لیے گئے سامان کی قیمت تقریباً 8 کروڑ روپے بنتی ہے۔ اسمگلرز غیر ملکی سامان اندرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔