اسلام آباد ( آن لائن )سوڈان میں تعینات پاکستانی سفیر سرفراز احمد سپرا کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعاون سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ نے سرفراز سپرا کو سوڈان سے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کاوشیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ سفیر سرفراز احمد سپرا نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت اور کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے موقع پر ہم نے انگیج افریقہ پالیسی کے پیش نظر میں نے سوڈان سمیت بہت سے افریقی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔