سکھر، نیب نے پلی بارگین کی رقم سندھ حکومت کو دیدی

452

سکھر(آن لائن) نیب نے پلی بارگین کے ذریعے واپس لی گئی رقم سندھ حکومت کے حوالے کردی۔ نیب اعلامیہ کے
مطابق ڈائریکٹر نیب سکھرامجد مجید نے10کروڑ36 لاکھ 98ہزار 24روپے کی رقم کا چیک سرکاری خزانے میں جع کرانے کے لیے سندھ حکومت کے نمائندے کے حوالے کیا۔ متعلقہ رقم نیب سکھر نے مختلف مقدمات میں پلی بارگین تحت واپس کرائی گئی تھی۔