شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

493

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو خصوصی درخواست پر 15 دن کے لیے امریکا جانے کی اجازت دی جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی کی بہن اور بہنوئی کورونا کا شکار ہیں، اور ان کی طبیعت زیادہ خراب ہے۔بہن کی عیادت کے لیے امریکا جانے کے لیے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ون ٹائم وزٹ کے لیے اجازت طلب کی گئی تھی۔ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وزارت داخلہ اور کئی اداروں کو ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی گئی تھی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شاہد خاقان عباسی کانام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ای سی ایل سے نکال چکی ہے۔ شاہد خاقان عباسی پر اس وقت نیب میں ایل این جی اسکینڈل سمیت کئی چل رہے ہیں جن میں ان کی پیشیاں ہوتی ہیں۔