سکھر(نمائندہ جسارت)جمعیت طلبہ عربیہ سکھر ڈویژن کی طرف سے دو روزہ اجتماع رفقا منعقد ہوا، اجتماع کے پہلے روز میں حافظ سلیمان احمد لاشاری و خطیب جاپان مفتی مولانا عبد الشکور، امیر جماعت اسلامی شہر زبیر حفیظ شیخ و دیگر نے خطاب کیا اور موجودہ درپیش حالات کے حوالے سے شریک اجتماع رفقا کو آگا گیا۔نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سکھرزبیر حفیظ نے وقت کی اہمیت کے موضوع پر رفقا سے خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میںدینی مدارس کے طلبہ کی ذمے داری دو چند ہو گئی ہیں، زندگی کا وقت تیزی سے گز رہا ہے، ہم سب کو چاہیے کہ اس وقت کو اقامت دین کی جدو جہد کیلیے صرف کر کے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرکے دنیا اور آخرت کوسنوا ر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجود حالات میں اصلاح معاشرہ اور لوگوں کو زندگی کے مقصد کا شعور بیدار کرنا ضروری ہے، مدارس و مساجد منبر سے اسلامی نفاذ کی جدو جہد کیلیے کوششیں تیز کر دینا چاہییں۔درالعلوم تفہیم القران سکھر میں منعقدہ اجتماع میں جمعیت کے ذمے داران نے خطاب کیا اور درس قران و حدیث دیے۔