لاہور (صباح نیوز)سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاہے کہ پی ڈی ایم نے موجودہ حکومت سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا ہے ، عمران خان کی سوچ بھی چھوٹی ہے اور کردار بھی چھوٹا ہے۔اب کووڈ 18سے قوم کی جان چھڑانی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیرا کوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ55 روپے والی چینی110 روپے کلو کردی،ذخیرہ اندوز انہی کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مولانا فضل الرحمن کی
بات مان کر حلف نہیں لینا چاہیے تھا، نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کررہے، سعد رفیق کے کیس میں عدالت عظمیٰ نے جو فیصلہ دیا وہ تاریخی ہے، نیب کیوں بی آر ٹی کا کیس نہیں لیتا؟۔ درختوں کا کیس اب عدالت میں چل رہا ہے۔