سندھ ہائی کورٹ کا رکن قومی اسمبلی محمد بخش مہر کو نیب میں پیش ہونے کا حکم

154

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گھوٹکی میں زمین کی غیر قانونی الائمنٹ کی انکوائری اور ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر پیپلز پارٹی رہنما و رکن قومی اسمبلی
سردار محمد بخش خان مہر کو21 دسمبر تک نیب کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔منگل کو جسٹس شمس الدین عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے محمد بخش خان مہر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے نیب حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔