انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرکی اور ایران کی سرحد پر 81 کلومیٹر طویل حفاظتی دیوار کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ انہوں نے سماجی ذرائع ابلاغ پر اپنے بیان میں کہا کہ ’بارڈر فزیکل سیکورٹی سسٹم‘وزارت داخلہ کی ماتحتی میں اہم کام سرانجام دیا۔ ہم اپنے کارکنوں اور انجینئروں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پوری لگن سے جدوجہد کی۔ اس دوران سیکورٹی گارڈز نے بھی دہشت گرد تنظیم کے خطرات کو ختم کرنے میں جان کی بازی لگادی۔