اسلام آباد (آن لائن/ اے پی پی) وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگر اپوزیشن نے استعفے دیے تو بالکل قبول کریں گے‘ اپوزیشن کو کورونا سے کوئی مطلب نہیں‘ بس انہیں این آرا و چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی ذات کے علاوہ کچھ اور نظر نہیں آتا ہے۔ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے‘ اب بیماری اور مکاری کی
سیاست ہی اپوزیشن کا مقدر ہے‘ پی ڈی ایم مفاد پرست ٹولے پر مشتمل ہے جس کا بنیادی مقصد قوم سے لوٹا گیا مال بچانا ہے‘ انہوں نے پہلے مل کر عوم کو لوٹا اب جان لیوا وبا میں عوام کو جھونکنا چاہتے ہیں‘ مولانا فضل الرحمن اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں جبکہ عوام جانتے ہیں‘ پی ڈی ایم عوامی مفاد کے منافی ہے۔ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے تسلیم کر لیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیتے۔