وزیراعظم عمران خان نے دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے گلگت فاریسٹ میں ایف سی کے مسلح جوانوں کی 4 پلٹونیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ایف سی حکام کو پلٹونیں تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا اور فیصلےپرفوری عمل درآمد ہوگا ۔
ملک امین اسلم کے مطابق ایف سی کے مسلح جوان فاریسٹ گارڈز کے ساتھ مل کر ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کریں گے اور گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کیخلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس کا نفاذ ہوگا۔
مشیر موسمیاتی تبدیلی نے بتایا کہ آرڈیننس کے ذریعے ایمنسٹی کلچر کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا گیا،رختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کو سزائیں ملیں گی۔
ملک امین اسلم نے متعلقہ حکام کو فون اور ذمے دار افسران سے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ ذمے داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔