سکھر (نمائندہ جسارت) کسٹم حکام کی جانب سے کل سکھر میں ضبط کردہ اشیاء کو تلف کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم سکھر منو مل گلوانی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کل صبح 11 بجے کسٹم آفس سکھر میں ضبط کردہ ممنوعہ اشیاء کو تلف کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کلیکٹر ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ حیدر آباد کی جانب سے اسسٹنٹ کلیکٹر منومل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی میں ماحولیات، چیمبر آف کامرس اور دیگر اداروں کے نمائندگان بھی شامل کیے گئے ہیں۔