زرداری، فریال اور انور مجید کو حاضری سے ایک روز کا استثنا

184

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف ذرداری وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کے میگا منی لانڈرنگ اور ہنک ریذیڈنسی ریفرنسز میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ گزشتہ روز میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران آصف زرداری، فریال تالپوراور انور مجید کی ایک روز حاضری سے استثنا کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا،اس موقع پر استغاثہ کے گواہ ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی محمد نعیم ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے اوربطور گواہ بیان قلمبند کرایاجس کے نیب گواہ محمد نعیم کی طرف سے پیش کردہ دستاویزات پر شریک ملزمان کے وکلا کے اعتراضات کیے،استغاثہ کے گواہ ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی محمد نعیم کا بیان قلمبند کر لیا گیا، عدالت نے گواہ پر جرح کیلئے سماعت9دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔