خورشید شاہ کو من گھڑت الزامات میںقید رکھنے کی مذمت

176

اسلام آباد (آن لائن)پیپلزپارٹی نے خورشید شاہ کو من گھڑت الزامات کے تحت قید میں رکھنے کی سخت مذمت کی ہے۔ نیب سال بھر سے کسی بھی عدالت میں پی پی رہنما کے خلاف کوئی بھی کیس ثابت نہیںکرسکا۔ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہا کہ وہ اس سیاسی انتقام کے خلاف احتجاج کریں اور مطالبہ کیا کہ خورشید احمد شاہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی رہنما نے ایک قطعہ اراضی رقم ادا کرکے خریدی ہے جس کی دستاویزات بھی پیش کردی ہیں ۔ جس شخص سے یہ زمین خریدی گئی اس نے بھی کہہ دیا کہ میں نے یہ زمین خورشید شاہ کو بیچ دی ہے اور اس زمین سے اس کا کوئی واسطہ نہیں۔