کوئٹہ/اسلام آباد (آن لائن)جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت مزاحمت اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف مفاہمت کی جانب رواں دواں ہیں، ڈی ایم کے فائنل رانڈ میں مذاکرات کے ذریعہ اپوزیشن کے پیٹھ میں چھرا گھونپنے والی شخصیت کے خلاف بھی کوئی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ آل شریف کا سیاسی کھیل ہی پیسہ پھینک تماشہ دیکھ ہے لیکن اس دور میں چونکہ طلب کچھ زیادہ رہی ہے اب نہ صرف تازہ ترین حساب بلکہ ماضی میں خرد برد کرنے والوں کو بھی حساب دینا پڑیگا۔ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ آزادی مارچ کے موقع پر آل شریف کی دولت پر رال ٹپکانے والے لہک لہک کر کہہ رہے تھے کہوہ مال لگائیں گے اورہم جے یو آئی جان اور عملا ایسا ہی ہوا۔