لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سمیت ان کے صاحبزادے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کیمدت میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی گئی۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دونوں ن لیگی باپ بیٹے کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی ہے۔