اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی ضرورت نہیں تھی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سزا یافتہ قیدی کو بیرون ملک بھیجا گیا‘ عدالت نے وزیراعظم سے نوازشریف کی جان کی گارنٹی مانگی تھی‘ ہم نے ان سے7 ارب کی ضمانت مانگی تھی‘ لیگی قائد کو لانے کے لیے قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ اسد عمر کا کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزاد کشمیر حکومت نے مکمل لاک ڈائون کردیا ہے‘ گوجرانوالہ، کراچی، پشاور، کوئٹہ جلسوں کے بعد کورونا کیسز بڑھے‘ سیاسی قائدین کا کورونا کے حوالے سے رویہ غیر مناسب ہے‘ سیاسی سوچ کے مطابق ان کو جلسوں سے نہیں روکنا چاہیے۔