دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم کو آج پریکٹس کی اجازت ملنے کا امکان

599

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ میں آج گرائونڈ میں پریکٹس کی اجازت ملنے کا امکان ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کا عمل  مکمل ہوگیا ہے تاہم ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد قومی ٹیم کو آج گرائونڈ میں ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے.

یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ: قومی اسکواڈ کے 11 ارکان میں کورونا کے اثرات

نیوزی لینڈ میں ہونے والے کوویڈ 19 ٹیسٹ میں سرفراز اور عباس کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا تھا، سرفراز اور محمد عباس ہسٹارک کیسز کی وجہ سے مکمل آئسو لیشن میں تھے.

پی سی بی زرائع کے مطابق سرفراز احمد اور محمد عباس کو قومی اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت مل گئی.

یاد رہے کہ گذشتہ 2 روز قبل آئسولیشن میں نرمی کے بعد قومی اسکواڈ نے کرائسٹ چرچ میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے واک کی اور ہوٹل سے متصل گرائونڈ میں ہلکی پھلکی ورزش بھی کی لیکن نیوزی کرکٹ بورڈ اتھارٹی سے قومی ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت نہیں ملی تھی.

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے 53 رکنی اسکواڈ کا کرائسٹ چرچ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں قومی ٹیم کے 6 ارکان کا کورونا مثبت آیا تھا.

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور جن 6 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں.

قومی کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی کی تو پوری ٹیم کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا.