ڈونلڈٹرمپ کا امریکی سپریم کورٹ پربھی شکوک و شبہات کا اظہار

292

صدارتی الیکشن میں شکست خوردہ صدر ڈونلڈٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ پربھی شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا سپریم کورٹ الیکشن فراڈ کا کیس سنے گی، سیکڑوں ثبوت  موجود ہیں لیکن سپریم کورٹ میں مقدمہ کرانامشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کےبہترین وکلامل گئےہیں وہ بڑا اچھاکیس لڑسکتےہیں ہم انتخابی نتائج کیخلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب برازیل کے صدر جائر بولسنارو نے جوبائیڈن کو مبارکباد دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک باد  دینے کیلئے مزید تھوڑا انتظار کروں گا۔

برازیلین صدر کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہےامریکی الیکشن میں فراڈ ہوا لیکن ثبوت کوئی نہیں دیا گیا، دھاندلی ہوئی ہے جس  سے نتیجہ تبدیل ہوسکتا ہے یا نہیں یہ معلوم نہیں، سپریم کورٹ آخر میں الیکشن کا فیصلہ کرے گی۔