نوابشاہ ، جنگلات سے قبضے و گزار کرانے کیلیے آپریشن

171

 

نوابشاہ (ہینڈ آئوٹ) عدالت عظمیٰ پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد ابرار احمد جعفر کی قیادت میں محکمہ ریونیو و جنگلات کے افسران نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ضلع شہید بے نظیر آباد کی تحصیل سکرنڈ اور قاضی احمد کے سکھ پور، کندھ، لاکھاٹ فاریسٹ ودیگر جنگلات کی زمینوں سے قبضے واگزار کرانے کے لیے بڑی پیمانے پر آپریشن جاری، کافی تعداد میں لگے ہوئے ٹیوب ویل اپنے قبضے میں لے کر کئی ایکڑ زمین سے فصل ختم کروا کر اپنے قبضے میں لے لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر نے کہا کہ ضلع کی حدود میں محکمہ جنگلات کی زمینوں سے غیر قانونی قبضے واگزار کرانے کے لیے آج سے آپریشن شروع کیا گیا ہے جو مکمل قبضے واگزار کرانے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کی زمینوں پر قابضین کو وارننگ دی ہے کہ وہ فوری طور پر ان سرکاری زمینوں سے قبضے خالی کریں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے دوران ان کی زرعی مشینری و دیگر سامان ضبط کرنے کے علاوہ مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے سکرنڈ و قاضی احمد کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیں کہ محکمہ جنگلات کی زمینوں سے قبضے واگزار کرانے میں کسی بھی قسم کی سفارش و دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آپریشن جاری رکھا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ محمد سلیم جتوئی، اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد عبدالقدیر، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر شہید بے نظیر آباد ذیشان علی، آر ایف او قاضی احمد رفیق شیخ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔