پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 7,942 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار861 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ70 ہزار 206، پنجاب میں 117,898 ،بلوچستان میں 17,046، خیبرپختونخواہ 46,604، گلگت بلتستان میں 4,619، اسلام آباد میں 29,427 اور آزاد کشمیر میں 6,556 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 54 لاکھ35 ہزار 139 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 48 ہزار 223 ٹیسٹ کے دوران 3,045 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 45 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,172 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,897، پنجاب 2,960، خیبرپختونخوا 1,355، اسلام آباد 307، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 165 اورآزاد کشمیر میں 161 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 37 553 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 19 لاکھ 88 ہزار 45 افراد متاثر، 14 لاکھ 49 ہزار 114 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 27 لاکھ 88 ہزار 648 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔