بیس بال کو انٹر بورڈ اسپورٹس میں شامل کرنے پر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کا اظہار تشکر

304

کوٹری(پرویز شیخ) بیس بال کھیل کو انٹر بورڈ اسپورٹس میں شامل کرنے پر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن نے اظہار تشکر کیا ہے۔کوٹری اور حیدرآباد ڈویژن کے مختلف اسکولز، ہائیرسیکنڈری اسکولز اور کالجز کے کھلاڑی طلباء میں انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے بیس بال کھیل کو اسپورٹس کیلنڈر میں شامل کیے جانے کی خبر ملنے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔یوتھ کھلاڑی اپنی خوشی کا اظہار کرنے اور پاکستان فیڈریشن کے صدر سید فخرعلی شاہ، سینئر نائب صدر و سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، نائب صدر پرویز احمد شیخ، عائشہ ارم،جامشورو کے چیئرمین سید مسرت علی، حیدرآباد کے نائب صدر جمشید احمد خان، انچارج سیکریٹری محی الدین شیخ، کوچز عمران خان، سید عدنان، ڈائریکٹر اکیڈمیز رمیز راجہ، کووآرڈینیٹر زاہد بلوچ اور دیگر ڈویڑنز و ضلعی کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کی غرض سے اپنے عہدیداران کے ساتھ گرائونڈ میں یکجا ہوئے اورایسوسی ایشن کے حق میں نعرے لگائے۔