بائیڈن نے ہاتھ بڑھایا تو  پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ ایران

215

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ٹرمپ کے دور صدارت سے پہلے والے تعلقات کی بحالی کے خواہش مند ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر روحانی نے ٹیلی وژن پر خطاب میں کہا ہے کہ اگر نومنتخب جوبائیڈن تعلقات میں بہتری کے لیے عزم دکھاتے ہیں تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دونوں ممالک 20 جنوری 2017ء کے تعلقات پر واپس جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن بھی انتخابی مہم کے دوران ایران سے مسائل کے حل کا عندیہ دے چکے ہیں۔