ملتان: پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کو گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علی موسیٰ گیلانی کے خلاف پابندی کے باوجود ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 30 رہنما نامزد اور 50 نامعلوم کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
کرونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر پولیس نےمتعدد کارکنوں کو حراست میں لیا تھا،موسیٰ گیلانی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی تھانہ چہلیک پہنچے، جہاں ان کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی،جس پر پولیس نےانہیں حراست میں لے لیا،گرفتاری پر پیپلزپارٹی کےکارکنوں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور موسیٰ گیلانی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔