سندھ ہائی کورٹ ،لیکچررز کو 10 روز میں ٹائم اسکیل دینے کا حکم

142

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں لیکچررز کو ٹائم اسکیل اور ترقیاں نہ دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جہاں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کمیٹی کام کررہی ہے ، سمری بھیج دی گئی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ آپ لوگ پیچیدگیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں تو نتائج کیلیے تیار رہیں، ہمارا حکم وزیر اعلیٰ ٰاور چیف سیکرٹری کیلیے تھا ،آپ توہین عدالت کی کارروائی کے لیے تیار رہیں ،آپ چاہتے ہیں وزیر اعلیٰ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں ؟ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ تھوڑا سا وقت دے دیں،4 دسمبر کو کمیٹی کی میٹنگ ہے۔عدالت نے سندھ حکومت کو ٹائم اسکیل پر فوری عمل درآمد کا حکم دے دیا ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ لیکچررز کو 10 روز میں ٹائم اسکیل دیا جائے ، عدالت نے مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی ۔عدالت کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں معاملہ کو مت الجھائیں، اتنے سالوں کیس لٹکا ہوا ہے،اگلے ہفتہ کو بھی یہی ہوگا جو آج آپ کہہ رہے ہیں۔