چاند سے سیمپل لانے کیلیے چینی مشن روانہ

696

چین نے چاند سے سیمپل لانے کے لیے اسپیس کرافٹ روانہ کر دیا۔

چینی میڈیا کے مطابق چاند سے سیمپل لانے کے لیے ‘روبوٹک لونر مشن’ بھیج دیا گیا ہے جو نومبر کے آخر میں چاند پر پہنچے گا اور دسمبر کے شروع میں سیمپل لے کر زمین پر واپس آئے گا۔

اگر لونرمشن سیمپل لانے میں کامیاب رہا تو چین دنیا کا تیسرا ملک بن جا ئے گا جو چاند سے سیمپل لایا۔ اس سے قبل امریکا اور سویت یونین چاند سے سیمپل لاچکے ہیں۔

چین کے لونر مشن  کا مقصد چاند کی سر زمین اور اس کی چٹانوں کے بارے میں جاننا ہے تاکہ سائنسدان چاند کی ابتداء، اس کی تشکیل اور  وہاں موجود آتش فشاں کی سرگرمی کے بارے میں جان سکیں۔