سراج الحق سے سیاسی ، مذہبی اور صحافتی شخصیات کی ملاقات وتعزیت

203

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں مختلف سیاسی ، مذہبی اور صحافتی شخصیات اور وفود نے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس اور تعزیت کی اور ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی ۔ تعزیت کرنے والوں میں صوبائی وزیرمحمود الرشید ، سینئر کالم نگار مجیب الرحمن شامی ،سینئر صحافی ملک اجمل ستار،گروپ ایڈیٹر روزنامہ ایکسپریس ایاز خان ، سینئر کالم نگار لطیف چودھری، نائب امرا لیاقت بلوچ ،
ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، راشد نسیم ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ، محمد اصغر ، جمعیت اتحاد العلما پاکستان کے سربراہ شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک ، میاں جمیل شرقپوری، عبدالرئوف ملک، جے یو آئی ف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان وفدکے ہمراہ، علما و مشائخ رابطہ کونسل کے صدر میاں مقصود احمد ،امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری ، امیر ضلع لاہور ذکر اللہ مجاہد، این ایل ایف کے صدر شمس الرحمن سواتی نے پنجاب کے صدر محمد امین اوروفد کے ہمراہ ملاقات اور تعزیت کی ۔ ضلعی امیر شیخوپورہ رانا تحفہ دستگیر کی قیادت میں وفد نے امیر جماعت سے ملاقات کی ۔ وفد میں سیکرٹری جنرل محمد مشتاق ، سابق امیر حاجی محمد عاشق ورک ، چودھری خالد محمود ورک ، چودھری الیاس گجر ، میاں اسد اللہ و دیگر شریک تھے ۔ کسان بورڈ کے صدر چودھری شوکت علی چدھڑ ایڈووکیٹ ہمراہ وفد، فیصل آباد سے جماعت اسلامی کے وفد نے سابق امیر ضلع عظیم رندھاوا کی قیادت میں سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد افضل کی قیادت میں وفداور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب سعد سید کی سربراہی میں وفد نے امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ۔