شہباز شر یف اور حمزہ کو پیرول پر رہا کرنے کا اصولی فیصلہ

432

لاہور(آن لائن )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔دونوں کو پنجاب پرزن رولز کی شق 545بی کے تحت رہا کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی طرف سے ہوم سیکرٹری کو درخواست جمع کرا ئی جارہی ہے ۔شہباز شریف کے وکیل جیل میں درخواست پر ان کے دستخط کرائیں گے۔حمزہ شہباز کی طرف سے بھی علیحدہ درخواست دی جائے گی۔پرزن رولز کے تحت قریبی عزیز کی وفات پر پیرول دیا جاسکتاہے۔عام طور پر پیرول کی مدت 12گھنٹے ہوتی ہے۔صوبائی حکومت کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کو بھی پیرول پر رہائی کا اختیار حاصل ہے۔یادرہے کہ بیگم کلثوم کی وفات پر نواز شریف کو قل خوانی تک پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔