پشاور(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پشاور میں جلسے کے موقع پر بلور ہائوس میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، مہمانوںکی مٹن تکہ، پشاوری چپلی کباب، چکن تکہ، کابلی پلائو اور گاجر کے حلوے سے واضع کی گئی، مولانا فضل الرحمن کیلیے خصوصی طور پر سوجی کا حلوہ
تیار کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول اور نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے بلور خاندان سے ملاقات بھی کی۔ ظہرانے کے بعد پی ڈی ایم رہنما جلسہ گاہ پہنچے۔