علی محمد قنبرای باکسنگ اسٹیدیم کی تزین و آرائش کاکام آخری مراحل میں

436

کراچی(سید وزیر علی قادری) ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹرسائوتھ ارشاد علی سوڈھرکی ہدایت پر علی محمد قنبرای باکسنگ اسٹیدیم ککری گرائونڈ لیاری کی تزین و آرائش کا جاری کام تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔ اس ضمن میں باکسنگ رنگ، ترپال، میٹ فوم، کارنرز،رنگ روپ اوررنگ پول لگانے کاکام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ باکسنگ اسٹیڈیم میں پانی کے کنکشن کوبھی بحال کردیا گیا جبکہ اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ پر پلاسٹر لگانے،2نئے گیٹ کی تنصیب اور فرنیچر کی مرمت پر کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ علی محمد قنبرای باکسنگ اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پرڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈھر نے باکسنگ رنگ کی نئے سرے سے تعمیر کے احکامات دئیے تھے تزین آرائش کی تکمیل کے بعد کراچی اور بالخصوص لیاری کے نوجوان باکسرز کوباکسنگ کے کھیل کا بہترین انفراسٹرکچر اور سہولیات میسرآئیں گی اور وہ نئے باکسنگ رنگ میں سینیئرکوچز کی نگرانی میں اس کھیل کی بنیادی اور جدید تیکنیک سے استعفادہ حاصل کرسکیں گے دریں اثناء سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر بلوچ نے علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم کی نئے سرے سے تعمیر پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر سائوتھ ارشاد علی سوڈھرکاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یہ کھیل دوست اقدام شہرمیں باکسنگ کی ترقی اور فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔