عمران خان کی معاشی حالت بہترلیکن ملکی معیشت ڈوب گئی، سراج الحق

396

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہےکہ عمران خان کی معاشی حالت بہترلیکن ملکی معیشت ڈوب گئی، وزیراعظم اندھیرے میں ہیں، مشیر انہیں غلط معلومات پہنچارہے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق  نے کہا کہ ملکی کرنسی بھوٹان،افغانستان،سری لنکا سے بھی نیچے چلی گئی، قرض جی ڈی پی کے 60 فیصد سے بڑھ کر 80 فیصد تک پہنچ گئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کی مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف تحریک عام آدمی کے دل کی آواز ہے،عوام عقیدہ ختم نبوت ، ناموس رسالتؐ اور اسلامی شعائر کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔