“اپوزیشن جلسہ کر کے پشاور کے عوام کی صحت خطرے میں ڈال رہی ہے”

566

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حکومت نے آزاد کشمیر میں 2 ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ سندھ حکومت نے کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا، لیکن دونوں جماعتوں کا اصرار ہے کہ پشاور جلسہ ضرور ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ پشاور میں 18 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، کل 14 نئے کورونا مریض تشویشناک حالت میں تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا موقف ہے ہم اسٹیج پر محفوظ ہیں، شہریوں کی پرواہ کون کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ2013  میں پی ٹی آئی نے پشاور کی 4 اور 2018 میں 5 سیٹیں جیتیں۔ آئندہ الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پشاور عمران خان کا شہر ہے۔ اپوزیشن جلسہ کر کے عوام کی صحت، روزگار خطرے میں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے شاید پشاور کے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔