کراچی کی شاہراہوں پر کچرا پھینکنے والے ہوجائیں ہوشیار

444

کراچی : کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ کراچی کی شاہراہوں اورمحلے میں اردگرد کچرا پھینکنے والے  پر جرمانہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افتخار شلوانی نے تمام اضلاع کے کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ عوام کو کچرا کچرا کنڈی میں پھینکنے کا پابند کیا جائے،دفعہ 144کے تحت کسی شاہراہ اور گلی میں کچرا پھینکنا جرم ہوگا۔

کمشنر کراچی نے کہاکہ کچراکنڈی، جی ٹی ایس کے علاوہ کچرا پھینکنے پر سزا اور گرفتاری ہوگی،دفعہ 144کا اطلاق 2ماہ کے لیے ہوگا۔